تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ایسا علاقہ جہاں انسان اور تیندوے اکٹھے ساتھ رہتے ہیں

شمال مغربی بھارتی ریاست راجستھان کا ایک چھوٹا سا قصبہ بیرا اس کرہ ارض پر واحد ایسا علاقہ ہے جہاں انسان اور تیندوے مکمل ہم آہنگی اور امن کے ساتھ اکٹھے رہتے ہیں۔

دراصل بھارت دنیا میں بہت ہی گنجان آباد ملک ہے اور انسان اپنی رہائش کے لیے مسلسل ان جگہوں کو اپنے زیر تصرف لارہا ہے جو ابتک غیر آباد تھے، جیسے کہ جنگل اور پہاڑی علاقے اور ایسی صورتحال میں انسانوں اور چیتے کے درمیان تنازع ناگزیر ہوجاتا ہے

ایک طرف جہاں انسانی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے تو وہیں چیتوں کی تعداد ماضی کے عشروں سے زیادہ ہوئی ہے جو دونوں انواع کے جانداروں میں کشیدگی کا سبب ہوتی ہے۔

لیکن بیرا ایسی واحد جگہ ہے جہاں انسان اور چیتے کم از کم ایک صدی سے مکمل طور پر امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

بیرا کے علاقے کو لیوپرڈ کنٹری بھی کہتے ہیں اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیندوے یہیں پائے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button