تازہ ترینتحریکخبریں

اسلام آباد جانے کا شیڈول آخری لمحات میں کیوں تبدیل کیا گیا؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا دارالحکومت اسلام آباد جانے کا شیڈول آخری لمحات میں تبدیل ہوگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملتان جلسے سے اسلام آباد کے بجائے پشاور کے لیے روانہ ہوگئے۔ عمران خان نے آخری لمحات میں اسلام آباد جانے کا پروگرام تبدیل کیا۔ وہ اسلام آباد مارچ کا حتمی اعلان اتوار کو پشاور سے کریں گے۔

قبل ازیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پشاور میں کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، مارچ کا اعلان پرسوں (اتوار) کروں گا، 25 سے 29 مئی کے درمیان مارچ ہو سکتا ہے۔

عمران خان نے اسلام آباد مارچ میں صرف ایک ہی مطالبہ ہوگا کہ اسمبلی تحلیل کریں اور فوری الیکشن کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک امریکی انڈر سیکریٹری ڈونلڈ لو کہتا ہے کہ عمران خان کو ہٹایا تو پاکستان کو معاف کر دیں گے، میں بتا دوں کہ پاکستان کو کسی سے معافی کی ضرورت نہیں کیوں کہ یہ خوددار قوم ہے، یہ حضور ﷺ کی امت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button