تازہ ترینخبریںدنیا

بھارتی ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی، گرفتار شخص کا عجیب انکشاف

بھارتی شہر بنگلور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع نے ہلچل مچا دی، پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلور پولیس کو جمعہ کے روز علی الصبح ایئر پورٹ پر ایک جعلی بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئی، جس نے حکام میں کھلبلی مچا دی۔

بم کی اطلاع کے بعد پولیس نے انڈسٹریل سیکیورٹی فورس، بم اسکواڈ اور ایک ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ مل کر ایئر پورٹ کے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی لی، بنگلور ایئر پورٹ کے حکام نے میڈیا کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جھوٹی اطلاع تھی، پولیس نے اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

بنگلور پولیس نے بتایا کہ ملزم سباشیش گپتا نے رات کے وقت اپنے بہنوئی دیپک سے اپنی بہن کو طلاق دینے کا بدلہ لینے کے ارادے سے بم کی جھوٹی کال کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق سباشیش نے اپنے بہنوئی کے نام سے کال کی تھی، اس امید پر کہ وہ مصیبت میں پھنس جائے گا، تاہم پولیس نے سباشیش کو گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button