صحتصحت و سائنس

سخت گرمی میں پرسکون نیند کیسے سویا جائے؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمی تبدیلی ہو رہی ہے، گرمی کی شدت اور گرم ہوا کے سبب نہ صرف صحت بلکہ انسانی رویوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جن سے جان چھڑوانے کے لیے چند ٹپس پر عمل کر کے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے سب سے پہلے تو دن کے اوقات میں غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنے اور ہائیڈریٹ رہنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

موسم گرما کے دوران پانی اور مشروبات کا استعمال

طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ پر سکون اور بھرپور نیند کے لیے گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ سادہ پانی کو اہمیت دیں اس سے جسم کا درجہ حرارت اعتدال میں رہتا ہے، چینی والے میٹھے مشروبات جسم میں پانی کی مقدار مزید کم کر دیتے ہیں، ان سے گریز کرنے کے ساتھ ایسے مشروبات جن میں کیفین کی مقدار پائی جاتی ہو جیسے کہ چائے، کافی، سبز چائے سے بھی  لازمی گریز کریں۔

خود کو پرسکون اور ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں

طبی ماہرین کے مطابق گرمی سے بچاؤ کے لیے دن اور رات کے اوقات کار میں گھر کی ایسی جگہ پر بیٹھنے اور سونے کا انتخاب کریں جو قدرتی طور پر ٹھنڈی ہوں۔

دن کے اوقات میں اپنے گھر کو گرم لو اور سورج کی تپتی روشنی کے گزر سے بچانے کے لیے پردے گرائے رکھیں جبکہ رات کے دوران اپنی گھر کی تمام کھڑکیوں اور دروازوں سے پردے ہٹا دیں۔

نیند نہ آنے پر خود پر جبر کرنے کے بجائے کوئی ایسا کام کریں جو آپ کو پرسکون محسوس کروائے  جیسا کہ نہا لیں یا پھر کتابیں پڑھنا شروع کر دیں۔

دن لمبا ہونے کے باوجود نہ سوئیں

ماہرین کے مطابق گرمیوں کے دن لمبے اور گرم ہوتے ہیں، گرم ہونے کے سبب انسان خود کو کمزور اور تھکا ہوا محسوس کرتا ہے، ایسے میں اگر دن میں سو کر نیند پوری کر لی گئی تو رات کے دوران نیند میں خلل اور آنے والی صبح بوجھل ہو سکتی ہے۔

نیند کی ایک روٹین بنا لیں، وقت کی پابندی نہایت لازمی ہے، اس پر سختی سے عمل کریں، رات سونے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مقررہ وقت پر بستر پر لیٹ جائیں اور موبائل استعمال کرنے سے گریز کریں۔

گرمی کی راتوں میں بستر کیسا ہونا چاہیے؟

شدید گرمی کے دنوں میں خود کو اضافی اور غیر ضروری کپڑوں، بستر کی چادروں اور لحاف سے دور رکھیں، اس دوران سلک یا ریشمی کے بجائے سادہ اور سیفد رنگ کی کاٹن کی چادر استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button