
پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر عبدالقیوم سومرو نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
جے یوآئی کی جانب سے کراچی میں تقدس حرم نبوی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق سینیٹر عبدالقیوم سومرو نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر قیوم سومرو کا کہنا تھا کہ میری آج میرے گھر واپسی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ عبدالقیوم سومرو سابق صدر آصف علی زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں، انہیں آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں سمجھا جاتا تھا، اور سندھ کے سابق صوبائی وزیر مذہبی امور بھی رہ چکے ہیں۔
کراچی : ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو پی پی پی سے جمعیت علماء اسلام پاکستان میں شامل pic.twitter.com/15bAX6rAe3
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) May 19, 2022