تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

مجھے تو لڑکا مل ہی نہیں رہا

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ مجھے لڑکا مل ہی نہیں رہا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ہانیہ عامر کے انٹرویو کا ایک مختصر کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ منگنی سے متعلق سوال کا جواب دے رہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ لڑکا کب ملے گا مجھے، وہ مجھے مل ہی نہیں رہا، میں اپنی پسند کے حوالے سے بہت واضح خیالات رکھتی ہوں اور میرے مداح بھی یہ جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں چھپا کر کچھ بھی نہیں رکھتی، کچھ بھی چاہیے ہوتا ہے اس کی مجھے واقعی میں ضرورت ہوتی ہے، پسند کے حوالے سے بالکل واضح اور سیدھی ہوں۔

قبل ازیں ہانیہ عامر کی پشتو زبان سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ان کے ہمراہ مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر عمر خان بھی موجود تھے۔

ویڈیو میں عمر خان اداکارہ سے کہتے ہیں کہ آپ نے فلموں اور ڈراموں میں پشتو کردار تو بہت کر لیے، آئیے دیکھنے ہیں آپ پشتو بول بھی سکتی ہیں یا نہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button