تازہ ترینخبریںصحت

کورونا نے ایک بار پھر انٹری دے دی، 1لاکھ 74 ہزار مریضوں کا انکشاف

کورونا وائرس کی عالمی وبا نے دنیا کے مختلف ممالک میں ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا جس کے سبب معاشی پریشانی کے پیش نظر حکومتوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس حوالے سے خبر ہے کہ شمالی کوریا نے ملک میں کورونا وائرس کی وبا پہلی بار پھیلنے کا اعتراف کرنے کے بعد جمعہ کے روز ملک میں اکیس نئی ہلاکتوں اور مزید ایک لاکھ 74 ہزار400 افراد میں وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حکمران ورکرز پارٹی کے اخبار رودونگ سنمن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ رہنما کم جونگ اُن کو ہفتے کے روز اس متعدی مرض سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے اواخر سے جمعہ تک بخار کی علامات والے افراد کی تعداد پانچ لاکھ 24 ہزار چار سو ہوچکی ہے۔ شمالی کوریا کی آبادی، دو کروڑ ستاون لاکھ اسی ہزار کے قریب ہے۔

اخبار کے مطابق دو لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد زیرعلاج ہیں اور ستائیس کا انتقال ہو چکا ہے، جمعہ کو ملک میں بخار کی علامات والے کیسوں کی یومیہ تعداد جمعرات کی نسبت نو گنا سے تجاوز کر چکی تھی۔

اجلاس میں جناب کم نے صورت حال کو ملک بننے کے بعد ایک عظیم بحران قرار دیتے ہوئے فوری نوعیت کی ہنگامی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں لاگو کردہ انسداد وائرس اقدامات کا جائزہ لینا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے حکام کو چین کے مؤثر تر نتائج سے سیکھنے اور اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایات دیں۔

شمالی کوریا نے اپنے ملک میں کورونا وائرس کے پہلے متاثرین کی جمعرات کو باضابطہ تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ وہ انسداد وبا کے اپنے نظام کو انتہائی ہنگامی درجے تک بڑھا دے گا، جناب کم نے تمام شہروں اور کاؤنٹیوں کو لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button