تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سچ مچ میں نے ابھی شادی نہیں کی

پاکستانی خوبرو ادکارہ نیلم منیر نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق پھیلی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام کی اسٹوری میں شادی اور منگنی سے متعلق پھیلی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’چکر‘ کی اداکارہ نیلم منیر نے انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ ’میری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی شادی ہو رہی ہے، میری شادی سے متعلق پھیلی سب افواہیں بے بنیاد ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل  اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ ’میری شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گی مگر میں شادی بہت سادگی سے کروں گی۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button