تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم کو حنیف عباسی کی تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جلسوں میں عدالتوں پر الزام تراشی افسوسناک ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے شیخ رشید کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کیا اور دوران سماعت شیخ رشید کو روسٹرم پر بھی بلایا۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ سیاسی بیانیے بنائے جاتے ہیں کہ عدالتیں کسی کے کہنے پر کھلتی ہیں، عوامی جلسوں میں روز کہا جاتا ہے کہ عدالتیں رات کو کیوں کھلیں ؟

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست گزار شیخ رشید سے سوال کیا کہ کیا آپ کی اتحادی پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ پر اعتماد ہے؟ چیئرمین تحریک انصاف سے بھی پوچھ لیں اگر انہیں اعتماد نہیں تو ہم نہیں سنتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button