تازہ ترینخبریںپاکستان

ایف آئی اے کی پیکا ایکٹ شق بحالی اپیل پر پی ایف یو جے کا ردعمل

وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کی پیکا ایکٹ کی شق بحالی کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے معاملے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے ردعمل دیا ہے۔

اس حوالے سے پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ حسین بٹ اور سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے مشترکہ بیان جاری کیا اور پیکا ایکٹ کی شق 20 کی بحالی کےلیے ایف آئی اے کی اپیل پر تشویش کا اظہار کیا

صدر پی ایف یو جے شہزادہ حسین بٹ نے کہا کہ ایف آئی اے سپریم کورٹ میں دائر درخواست فوری واپس لے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ کی شق 20 کو کالعدم قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے پر فوری نوٹس لیں اور ایف آئی اے کو درخواست واپس لینےکی ہدایت کریں۔

صدر پی ایف یو جے نے یہ بھی کہا کہ آزادی اظہار رائے کی جنگ مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی، پٹیشن میں پی ایف یو جے کی جدوجہد کے خلاف استعمال زبان پر تشویش ہے۔

سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کالعدم قرار دیے گئے آرڈیننس کو چیلنج نہ کرنے کا یقین دلایا تھا، حکومت اپنے وعدے سے مکر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو یقین دہانی کرائی تھی، یہ تسلیم نہیں کہ ایف آئی اے نے حکومتی مرضی کے بغیر سپریم کورٹ سے رجوع کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button