تازہ ترینخبریںپاکستان

چارسدہ:تھانہ نستہ کے مرکزی دروازے پر دھماکا،ایک اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے تھانہ نستہ کے مرکزی دروازے پر دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگئے ۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ شہید اہلکار کی شناخت رحم باچا کے نام سے ہوئی جس کا تعلق چارسدہ کےعلاقے  بہلولہ سے ہے۔

دوسری جانب باجوڑ کے علاقے تحصیل ماموند میں بھی دھماکا ہوا ہے۔ پولیس ڈی ایس پی گلزر خان نے دھماکے کے نتیجے میں 4 زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خارمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں جنہیں مزید علاج کیلئے پشاور روانہ کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button