تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر اعظم کی فی الفور بجلی کے بحران سے نمٹنےکی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے طویل بحران کا ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی طویل بندش کو فی الفور کم کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے ایندھن خریدا نہ ہی پاور یونٹس کی مرمت کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور حکومت میں لگائے گئے سستی بجلی پیدا کرنے والے پاور یونٹس بند کردیے اور اس کی جگہ مہنگی بجلی پیدا کرنے والے پاور یونٹس لگائے اور اس نا انصافی کی وجہ سے قوم کو ہر مہینے 100 ارب روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ایل این جی گیس کی قیمت 6 ارب تھی تب تحریک انصاف کی حکومت نے ایل این جی گیس نہیں خریدی اور اب اس کی قیمت 20 ارب تک پہنچ گئی ہے عمران خان کی حکومت کے اس غیر منصفانہ عمل کی وجہ سے قوم کو رواں سال 500 ارب روپے ادا کرنے ہوں گے۔

وزیر اعظم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کے حل ہونے تک وہ خود سکون سے بیٹھیں گے اور نہ ہی کسی اور کو آرام کرنے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکومت کی مجرمانہ غفلت سے شہریوں کی وجہ سے پیش آنے والی تکالیف سے عوام کو بچانے کے لیے تمام ممکن کوششیں کی جائیں۔

اس موقع پر شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی کہ آئل اور گیس کے حصول تک عارضی انتظامات کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت میں توانائی میں اضافہ کیا گیا لیکن عمران خان کی حکومت ایک نیا سنگل یونٹ شامل کرنے میں بھی ناکام رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button