تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ‘ملک گیر’ احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے طرز عمل کے خلاف 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے دفاتر کے باہر مظاہرے کرے گی۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی پی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر پر ‘جانبدار اور بد دیانت’ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف اسمبلی ممبران کو ڈی سیٹ کرنے کا اعلامیہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button