چہرہ تو والدہ سے چھپایا تھا، وگرنہ ہم تو صرف دوست ہیں
شویتا تیواری کی صاحبزادی پلک تیواری نے سیف علی خان کے بڑے صاحبزاے ابراہیم علی خان کے ساتھ اپنی تصاویر پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری میں پلک تیواری اور ابراہیم علی خان ممبئی کے ریسٹورنٹ سے نکلنے اور کار میں ساتھ بیٹھے دیکھے گئے۔
پلک تیواری جو ابراہیم علی خان کے ساتھ کار میں موجود تھیں نے فوٹوگرافر کو دیکھ کر اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کررہی تھیں۔
ان کی ظاہری شکل و صورت نے بالی ووڈ میں نئے جوڑے کی موجودگی کی افواہوں کو جنم دیا، جس پر لوگ پوچھنے لگے کہ پلک اپنا چہرہ کیوں چھپارہی ہے؟
انہوں نے وائرل ویڈیو میں اپنا چہرہ چھپانے کے معاملے پر خاموشی توڑی اور کہا کہ میں اور ابراہیم صرف دوست ہیں، اس ملاقات میں اپنا چہرہ صرف والدہ سے چھپارہی تھیں۔
پلک تیواری نے مزید کہا کہ میں اور ابراہیم کار میں بیٹھے تھے، فوٹوگرافر کو دیکھ کر میں نے اپنا چہرہ چھپالیا۔
ایک انٹرویو میں پلک تیواری نے کہا کہ ہم صرف دوست ہیں، وہ اچھا انسان ہے، ہم کبھی کبھی بات کرتے ہیں، ہم باہر ساتھ تھے اور تصاویر کھینچ لی گئیں، باقی سب قیاس آرائی ہے، جس پر میں توجہ نہیں دیتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات اتنی ہی ہے اور اسے اب ختم ہوجانا چاہیے، حقیقت تو یہ ہے کہ ہم لوگوں کے گروپ کے ساتھ تھے۔
پلک تیواری نے مزید کہا کہ بس ہماری ساتھ میں تصاویر لی گئیں اور بیانیہ پیش کیا گیا جو لوگوں کو زیادہ پسند آتا ہے۔
پاپارازی سے بچنے کی کوششوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اُن کا کہنا تھاکہ میں صرف اپنا والدہ شویتا تیواری کی وجہ سے چہرہ چھپا رہی تھی کیونکہ میں اُن سے جھوٹ بول کر آئی تھی۔
پلک تیواری نے بتایا کہ اس رات میں نے اپنی والدہ کو ایک گھنٹے بعد بتایا کہ میں نکل رہی ہوں اور باندرا میں ٹریفک زیادہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوٹوگرافر نے پہلے تصاویر والدہ کو اور پھر مجھے بھیجیں، میں نے تصاویر میں چہرہ کسی اور سے نہیں صرف اپنی والدہ کی وجہ سے چھپایا تھا۔