اب آپ نے سر پردوپٹہ لےلیا ہے تو آپ کوکشمیریادآگیا ہے
سابق وزیراعظم عمران خان کی بھرپورحمایت کرنے والوں میں شوبزکی متعدد سیلیبرٹیزبھی شامل ہیں جوسیاسی بھونچال کے آغازاورتحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عمران خان کی رخصت سے لے کراب تک ان کی حمایت میں پیش پیش ہیں۔
سوشل میڈیا پرانتہائی سرگرم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان جو اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم کے حق میں آوازاٹھانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں، نے حال ہی میں اپنی ٹویٹ میں ایک بارفنکار برادری کو نشانے پررکھا جس کے بعد اداکارہ مشی خان کی جانب سے ایک ویڈیو بیان سامنے آیا تھا۔
مشی خان کی ویڈیو کے بعداس لفظی جنگ کا ریحام نے تازہ ٹویٹ میں جواب دیا تو مشی خان نے بھی ایک اور جوابی ویڈیو بنا ڈالی۔۔
سابقہ ٹویٹ میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ جوممی ڈیڈی اداکارتحریک انصاف کی حکومت جانے پراحتجاج کر رہے ہیں، کاش کشمیر کے معاملے پربھی اتنا ہی احتجاج کیا ہوتا تو کیا ہی بات تھی۔
ادکارہ نے واضح کیا کہ ہمیں کشمیریاد ہےاورہم اس کے لیے آوازبھی اٹھاتے ہیں، ہمیں پورا حق ہے کہ ہم جسے مرضی چاہیں سپورٹ کریں، آپ جیسے موبائل فون لے کر اسمبلی پہنچ کرالٹی سیدھی ویڈیوز بناتی ہیں تو آپ اپنا کام کریں اورہمیں اپنا کام کرنے دیں’۔
اس پرمشی خان نے اپنی ویڈیو میں ریحام خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے ماضی کا حوالہ بھی دیا تھا۔
مشی خان نے ریحام کوخوداحتجاج کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ، ‘ اگرفنکاروں نے احتجاج نہیں کیا تو آپ کرلیتیں آپ کو کس بات کا انتظار تھا؟ آپ ہربارہمیں ڈکٹیشن دیتی ہیں تو آپ احتجاج کرلیتیں لیکن آپ تو بہت زیادہ مصروف تھیں، بی بی سی پرموسم کا حال بتانے میں، سالسا اسٹیپس سکھانے میں مغربی طرززندگی جینے میں۔۔ اب آپ نے سر پردوپٹہ لےلیا ہے تو آپ کوکشمیریادآگیا ہے’۔
ریحام خان کی نظرسے مشی کا یہ ویڈیو بیان گزرا یا نہیں، یہ تو وہی جانیں لیکن مسلم لیگ ن کے ایکٹوسٹ چوہدری عمیر کمبوہ نے اپنی ٹویٹ میں اداکارہ کے لیے لکھا کہ ریحام نے کشمیرکے حقوق کیلئے جو جنگ لڑی وہ عمران خان نے وزیراعظم بن کر بھی نہیں لڑی تھی۔
اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے والی ریحام نے مشی خان سے متعلق استفسارکیا، ‘ یہ وہی ہیں ناں عمران کی دوست، جنہیں میں نے اپنی فلم جانان میں پھپھو کے کردار کے لیے کاسٹ کیا تھا؟’۔
بات یہیں ختم ہوجاتی تو کیا ہی بات تھی لیکن مشی خان تک یہ ٹویٹ پہنچی تو انہوں نے ایک اور ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ، بالکل میں نے پھپھوکا کردارادا کیا تھا جو لوگوں نے بہت پسند کیا اور یہ میرا کام تھا لیکن فلم کے دوسرے اسپیل میں 6 ماہ بعد ہی آپ کی علیحدگی ہوگئی تھی تو نیٹ فلیکس پرجاکردیکھیں، آج وہاں آپ کا نام بھی موجود نہیں ہے’۔
مشی خان نے واضح کیا کہ وہ عمران خان کی دوست نہیں پرستار ہیں اگردوست ہوتیں تو آج وہ بنی گالہ میں اور ریحام خان لندن میں ہوتیں۔