تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ویڈیو: انگور کو فریج کے بغیر تازہ رکھنے کا انوکھا طریقہ

افغانستان میں انگوروں کو فریج اور کیمیکل کے بغیر تازہ رکھنے کے انوکھے طریقے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

انٹرنیٹ بہت سارے دلچسپ اور منفرد مواد کا ذخیرہ ہے، ہمیں اکثر کچھ نئی معلومات یا دوسری چیزیں ملتی ہیں جن سے ہم سیکھ سکتے ہیں اور ان سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

اب حال ہی میں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جوکہ افغانستان کی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ وہاں کے لوگ فریج اور کیمیکل کے بغیر انگوروں کو کئی ماہ تک تازہ کیسے رکھتے ہیں۔

ویڈیو میں انگوروں کو مٹی کے برتن میں تازہ رکھنے کا انوکھا طریقہ دکھایا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹھیلے پر مٹی سے تیارہ کردہ کچھ برتن رکھے ہیں جوکہ مکمل طور پر بند ہیں اور اُس برتن کا اوپری حصہ کسی پتھر اور لکڑی کی مدد سے توڑا جاتا ہے۔

توڑنے کے بعد، ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اُس مٹی کے برتن میں تازہ انگور موجود تھے جوکہ تقریباََ چھ ماہ تک اُس برتن میں تازہ رہ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگور محفوظ رکھنے کا یہ انوکھا طریقہ صدیوں سے افغانستان میں استعمال کیا جارہا ہے، اس طریقے کا نام ‘کنگینہ’ ہے۔

خوراک کے تحفظ کے اس طریقے میں انگوروں کو تازہ اور ہوا سے بند رکھنے کے لیے مٹی کے بھوسے کے برتنوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

انگور مٹی کے ان برتنوں کے اندر رکھے جاتے ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر کھولا جا سکتا ہے۔ اس منفرد تکنیک سے افغانستان میں انگوروں کو چھ ماہ تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو پر ٹوئٹر پر بہت سارے ردعمل سامنے آئے ہیں، صارفین حیران ہوئے کہ انگور چھ ماہ بعد بھی اتنے تازہ نظر آتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button