تازہ ترینخبریںسیاسیات

مولانا فضل الرحمان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کردیا

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فوری طور پر الیکشن چاہیئے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اقتدار کو غیر ضروری لمبا کرنا ہمارا مؤقف نہیں، ہمیں فوری طور پر الیکشن چاہیئے، قوم کو امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا ہے کہ انتخابی نظام میں کوئی خامی ہے تو وقتی طور پر اصلاحات کریں، موجودہ اسمبلی کا فائدہ اُٹھائیں اور انتخابی اصلاحات کریں۔

خیال رہے کہ موجودہ حکومت کے اندر جے یو آئی کا اپنا وجود اور موقف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button