تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

جرانیم: انسانی اعصاب کو پر سکون رکھنے کا قدرتی فارمولا

جیرانیم ایک انتہائی مشہور انڈور پودوں میں سے ایک ہے، جس کی خوبصورتی اور دیکھ بھال میں آسانی کی وجہ سے لوگ اسے گھروں اور باغوں میں لگاتے ہیں۔ اس وقت دنیا میں اس پودے کی 400 کے قریب اقسام ہیں۔ جیرانیم افریقہ کا پوداہے اور اسے سترہویں صدی کے آخر میں یورپ لایا گیا تھا۔ اب یہ پودا دنیا کے بیشتر ممالک میں پایا جاتا ہے۔

جیرانیم کا شمار جڑی بوٹیوں میں کیا جاتا ہے۔ اس پودے کی اونچائی اس کی قسم پر منحصر ہوتی ہے، عموماًیہ 35 سے 90 سینٹی میٹر تک اونچا ہو سکتا ہے۔ جیرانیم کے پتے نرم، ہلکے سبز رنگ کے ہوتے ہیں۔ پھول میں پانچ گول پنکھڑیاں ہوتی ہیں۔ پھولوں کا رنگ سفید، سرخ، نیلے اور گہری جامنی ہو تا ہے۔ جبکہ ان کے علاوہ بھی متعدد رنگوں میں یہ پائے جاتے ہیں۔

جیرانیم کے کیمیائی اجزا:
جیرانیم جہاں خوبصورتی کیلئے اگایا جاتا ہے وہاں اس پھول کو انسانی صحت کا دوست بھی کہا جاتا ہے۔اس سے نکالے گئے تیل جسے روغن سکون بھی کہا جاتا ہے  میں متعدد طبی فوائد ہیں۔ اس میں نشاستہ، نمکیات، نامیاتی تیزاب، کیلشیم اور دیگر انتہائی سود مند مادے پائے جاتے ہیں۔ روغن سکون اینٹی بیکٹریل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔

روغن سکون کے فوائد:
٭ جرانیم کے پھولوں کی خوشبو سے نہ صرف گھر بھر میں تازگی کا احساس پیدا ہوتا ہے بلکہ یہ انسانی اعصاب کو سکون پہنچاتا ہے۔اس کے تیل کی خوشبو میں بے خوابی، سر ددر اور چڑچڑا پن کا موثر علاج ہے۔

٭ روغن سکون کی خوشبو میں سانس لینے سے نہ صرف افسردگی دور ہوتی ہے بلکہ یہ فلو اور نزلہ زکام سے بھی بچاتا ہے۔

٭ روغن سکون ایک قدرتی موسچرائزر کا کام کرتا ہے۔ یہ جلد کی قدرتی نمی کو نہ صرف بحال کرتا ہے بلکہ اسے برقرار بھی رکھتا ہے۔ جلد پر جلنے یا کٹنے کی صورت میں پڑنے والے نشانات کو دور کرتا ہے۔

٭ قدرتی طور پر ناک، کان اور گلے کا آپس میں تعلق ہے۔ ایک چیز کے بیمار ہونے سے دوسرے اعضاء بھی متاثر ہوتے ہیں۔ روغن سکون کی خوشبو تینوں اعضاء پر موثر انداز میں مثبت نتائج چھوڑتا ہے۔

٭ قلبی بیماریوں میں مفید ہے، خون کی گردش کو رواں رکھتا ہے۔ بلڈ پریشر کو مستحکم کرتا ہے، جبکہ مخصوص ایام میں خواتین کو ہونے والے درد سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے اور ہارمونل سطح کو بہتر کرتا ہے۔

٭ روغن سکون کاسمیٹکس مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ جلدی لوشن کا خاص جزو ہے۔ یہ جلدی بیماریوں کا شافی علاج ہے۔

٭ جرانیم نشہ اور مرگی کے دورے میں موثر کرادر ادا کرتا ہے۔ جرانیم کے پھول یا روغن سکون اس حوالے سے استعمال کیا جاتا ہے۔ پھولوں کی چائے بنا کر اگر دی جائے تو مزید نشہ کی طلب کم ہو جاتی ہے۔ تاہم یہ خالی پیٹ نہیں پلانی چاہیے۔

جرانیم کے دیگر فوائد:
٭ جرانیم کے پھولوں کا ماسک بنا کر چہرے پر لگانے سے جلد کی متعدد بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔ اس سے جلد کی قدرتی چمک، لچک اور نمی بحال ہوتی ہے۔ تاہم اگر جلد الرجی کرتی ہو تو ماسک استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button