تازہ ترینتحریکخبریں

پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر  ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا  امکان

پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر  ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا  امکان ہے۔ 

ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے  مطابق پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر بنائی گئی انکوائری رپورٹ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کیے جائے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے چناؤ کے دن اسمبلی کے اجلاس میں ان 10 ارکان کو معطل کئے جانے کا امکان ہے، ان ارکان میں رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، سمیرا کومل، عظمیٰ بخاری، خلیل طاہر سندھو، زیب النسا اعوان، رانا لیاقت، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین اور طارق مسیح گل کا نام بھی شامل ہے۔

ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ نے بتایا کہ توڑ پھوڑ پر معطلی کا پہلا لیٹر 6 اپریل اور دوسرا لیٹر 7 اپریل کو جاری کیا گیا تھا، رکینٹ معطل ہونے کی صورت میں ان تمام ارکان کو اسمبلی میں  داخلے سے روک دیا جائے گا، انکوائری کمیٹی نے خفیہ کیمروں اور ظاہری ثبوت کی روشنی میں رپورٹ بنائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button