تازہ ترینجرم کہانیخبریں

13 سالہ لڑکے نے 8 سالہ دوست کی جان کیوں لے لی؟

بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک آٹھ سالہ لڑکے کو اس کے 13 سالہ دوست نے مبینہ طور پر اغوا کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق  13 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم اور مقتول دونوں میں کچھ دن پہلے لڑائی ہوئی تھی،اس واقعے کے بعد سے دونوں بدلے کی آگ میں جل رہے تھے۔

مقتول کے خاندان نے مبینہ گمشدگی کے بعد پولیس سے رابطہ کیا، اہلِ خانہ نے آخری بار مقتول کو اپنے دوست کے ساتھ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر تفتیشی افسران  لڑکے کا سراغ نہیں لگا سکے لیکن جب انہوں نے اس کے 13 سالہ دوست سے پوچھ گچھ کی تو انہیں پتاچلا کہ مقتول کو جنگل میں لے جا کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ آٹھ سالہ مقتول کے والدین علاقے میں سائٹ لیبر اور مددگار کے طور پر کام کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button