تازہ ترینخبریںپاکستان

کیا شہباز شریف اور حمزہ شہباز گرفتار ہو جائیں گے؟

وفاقی حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف بڑے اقدام کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منسوخ کرا کے انہیں گرفتار کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے وفاقی حکومت آج ہی لاہور کی مقامی عدالت سے رجوع کرے گی۔

اس ضمن میں وزارتِ قانون نے ایف آئی اے کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزارتِ قانون قانونی حیثیت سے متعلق مراسلہ بھی ایف آئی اے کو بھجوائے گی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے کے 2 مختلف کیسز میں ضمانت پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button