تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

شلپا نے روہت شیٹھی کو شیشے کی بوتل کیوں ماری؟

بھارت کے ایک ٹیلنٹ شو میں معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے نامور فلم ہدایت کار روہت شیٹھی پر اچانک شیشے کی بوتل توڑ دی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کانچ کی بوتل مذاقاً فلم ساز پر توڑی۔ شلپا نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈیا گوٹ ٹیلنٹ کے سیٹ پر شلپا شیٹھی مخاطب کرنے کے لیے روہت شیٹھی کو دو بار آواز لگاتی ہیں نہ سننے پر اداکارہ نے کیمرے میں کہا اتا ماجی سٹکلی اور پھر فلم ساز کو بوتل دے ماری۔

اداکارہ نے روہت کے بازو پر بوتل مار کر توڑی جس پر وہ چونک اٹھے اور پھر شلپا نے مطالبہ کیا کہ کوئی پکچر دو مجھے، یعنی کسی فلم میں کام کرنے کا موقع دو۔

بعد ازاں روہت شیٹھی نے شلپا شیٹھی کو دیکھتے ہوئے کہا پاگل ہے کیا؟۔

بھارتی اداکارہ نے جواب میں مزاحیہ انداز اپنایا جس پر شلپا اور روہت کے ہمراہ سیٹ پر موجود دیگر شخصیات بھی ہنس پڑیں۔ ویڈیو کے کومنٹ سیکشن پر پرستاروں نے بھی قہقہوں کے انبار لگا دئیے۔

خیال رہے کہ انڈیا گوٹ ٹیلنٹ شو کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈ نکالنا ہے جس میں شلپا شیٹھی، کرن خیر، بادشاہ اور منوج منتشر بحیثیت جج اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، نئی قسط میں روہت شیٹھی نے بطور مہمان شرکت کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button