تازہ ترینخبریںکاروبار

فروری میں برآمدات میں 36فیصد اضافہ ریکارڈ ٜ مشیر تجارت

مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کے مطابق فروری میں برآمدات میں 36فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مشیر تجارت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فروری میں ملکی برآمدات 36فیصد اضافے سے 2ارب 80کروڑ ڈالر رہی، یومیہ بنیاد پر 10کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی جو کہ ملکی تاریخ میں ریکارڈ ہے،

جولائی سے فروری کے دوران برآمدات میں 26فیصد اضافے سے 20ارب 55کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے انہیں 8ماہ میں ملکی برآمدات 16ارب32کروڑ ڈالر تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ درآمدات میں کمی کے لئے بھی اقدامات اٹھانا پڑیں گے تاکہ تجارتی خسارے میں کمی واقع ہوسکے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button