Uncategorized

ویمنز ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 108 رنز سے ہرا دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈکپ کے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 108 رنز سے ہرا دیا .
اوول ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں انڈین ویمن ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ پوجا واستراکار 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمرتی مندھانا 52، دپتی شرما 40 اور سنیہ رانا 53 رنز بنا سکیں۔
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو سب سے کامیاب باؤلر رہیں جنہوں نے 10 اوورز میں 36 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ندا ڈار نے 10 اوورز میں 45 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاطمہ ثناء، انعم امین اور ڈیانا بیگ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ویمن ٹیم کی اوپنر سدرہ امین کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 43 اوورز میں137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
سدرہ امین نے 64 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے جبکہ جویریہ خان 11، بسمہ معروف 15، عمائمہ سہیل 5، ندا ڈار 4، عالیہ ریاض 11، فاطمہ ثناء17، سدرہ نواز 12، نشرہ سندھو صفر، ڈیانا بیگ 24 اور انعم امین 5 رنز بنا سکیں۔
بھارتی ویمن ٹیم کی راجیشوری گایاکواڑ نے 10 اوورز میں 31 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور جھولن گوسوامی اور سنیہ رانا نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دپتی شرما اور میگھنا سنگھ ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button