تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

کم کارڈیشین پھر سے ’غیر شادی شدہ‘ ہو گئی

امریکا کی عدالت نے معروف ریئلٹی ٹی وی اسٹار 41 سالہ کم کارڈیشین کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ’سنگل‘ یا ’غیر شادی شدہ‘ قرار دے دیا۔

کم کارڈیشین نے حال ہی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی مقامی عدالت نے کچھ ہفتے قبل ہی درخواست دائر کی تھی کہ انہیں ’سنگل‘ یا ’غیر شادی شدہ‘ قرار دیا جائے۔

اس سے قبل کم کارڈیشین نے فروری 2021 میں کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے مذکورہ عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق لاس اینجلس کی عدالت نے کم کارڈیشین کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں ’سنگل‘ یا ’غیر شادی شدہ‘ قرار دے دیا۔

عدالت نے کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کی شادی کی رجسٹریشن منسوخ کی، جس سے ریئلٹی ٹی وی اسٹار کا ’سنگل‘ یا ’غیر شادی شدہ‘ ہونے کی حیثیت بحال ہوگئی۔

کم کارڈیشین نے چند ہفتے قبل مذکورہ عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کی شادی کی رجسٹریشن کو جلد منسوخ کیا جائے، کیوں کہ ان کے شوہر ان سے رشتے سے متعلق غلط بیانی کر رہے ہیں۔

اداکارہ و ٹی وی اسٹار نے اپنی درخواست میں لکھا تھا کہ انہوں نے کانیے ویسٹ کو اپیل کی تھی کہ وہ طلاق کے معاملات کو خفیہ رکھیں اور شادی کو ختم کرکے آگے بڑھیں مگر وہ اپنی ضد پر قائم ہیں۔

اداکارہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کانیے ویسٹ انہیں طلاق دینے کو تیار نہیں اور نہ ہی معاملات کو خفیہ رکھ رہے ہیں بلکہ شادی، تعلقات اور بچوں سے متعلق غلط معلومات سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں اور انہیں اپنی اہلیہ کے طور پر متعارف کرا رہے ہیں۔

اداکارہ کی درخواست پر عدالت نے ان کی شادی کی رجسٹریشن کو منسوخ کردیا، جس کے بعد کم کارڈیشین قانونی طور پر ’سنگل‘ بن گئیں اور اب وہ کسی اور سے شادی کر سکتی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button