تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا کنٹرول روسی فوج نے اپنے ہاتھ میں لے لیا

بتایا گیا ہے کہ یوکیرین میں زاپوریزہیا نکلیئر پاور پلانٹ کا کنٹرول  روسی فوج کے ہاتھ میں  چلا گیا ہے۔

یوکرین کے نیوکلیئر ریگولیٹری سپروائزری بورڈ نے اعلان کیا کہ یورپ کا سب سے بڑا پاور پلانٹ Zaporizhia نیوکلیئر پاور پلانٹ سائٹ روسی فوج کے کنٹرول میں ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ پاور پلانٹ کے ری ایکٹرز اپنے معمول کی حالت میں ہیں اور تابکاری کی صورت حال میں کسی تبدیلی کا مشاہدہ نہیں ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ پلانٹ فیلڈ روسی فوج کے کنٹرول میں لیکن پلانٹ کے کارکنان  اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یوکرین اسٹیٹ ایمرجنسی سروس نے اعلان کیا کہ پاور پلانٹ کی جگہ پر جھڑپوں کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

سروس کی طرف سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تعین کے مطابق جھڑپ میں کوئی شخص  ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

Zaporizhia نیوکلیئر پاور پلانٹ یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ اور دنیا کے 10 بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹس میں شمار ہوتا ہے۔

باور رہے کہ روس یوکرین جنگ کے ابتدائی دنوں میں ملک کے شمال میں روسی افواج نے چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

یوکرین جہاں پر  4 تنصیبات میں 15 فعال ایٹمی ری ایکٹر موجود ہیں  اپنی بجلی کا تقریباً نصف ان پاور پلانٹس سے حاصل کرتا ہے۔

دوسری جانب روسی فوج کی جانب سے گزشتہ روز دارالحکومت کیف کے شمال مشرق میں واقع شہر چرنیگیف پر فضائی حملے میں 33 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روسی فوج نے کل صبح چیرنیگیف شہر میں ایندھن کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button