تازہ ترینجرم کہانیخبریں

دوست ہی قاتل نکلا، زیادتی کے بعد قتل کرنے والا گرفتار

سیالکوٹ میں دوست ہی دوست کا قاتل نکلا، ملزم نے 12 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر کے برہنہ حالت میں کھیتوں میں پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ گزشتہ روز تھانہ سبز پیر کے علاقے میں پیش آیا جہاں 12 سالہ طلحہٰ اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران طلحہٰ کی لاش برہنہ حالت میں کھیتوں سے برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ملزم عبداللّٰہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے تمام حقائق سامنے رکھ دیے، جس کے بعد ملزم کے خلاف زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button