تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

لال سنگھ چڈھا کے آنے میں پھر کیوں تاخیر ہو گئی؟

عامر خان اور کرینہ کپور خان کی نئی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا جس کی ریلیز پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکی ہے، اب اس کی ریلیز کی تاریخ کو ایک مرتبہ پھر بڑھا دیا گیا۔ 

حالیہ تاخیر کے بعد لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کی تاریخ 14 اپریل رکھی گئی تھی، تاہم فلم سازوں نے اس کی ریلیز کی میں مزید تاخیر کا فیصلہ کیا۔

اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ جس فلم کی پہلے ریلیز کا اعلان کیا تھا وہ ابھی بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔

انسٹاگرام پر اب عامر خان پروڈکشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا 14 اپریل کو ریلیز نہیں کی جارہی، کیونکہ ہم اس تاریخ تک فلم مکمل نہیں کر پائیں گے۔

اس میں کہا گیا کہ فلم اب 11 اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

خیال رہے کہ لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ فلم فوریسٹ گمپ کا ری میک ہے، جس میں عامر خان کے ساتھ ساتھ کرینہ کپور خان اور مونا سنگھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اس فلم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار ناگرجونا کے بیٹے ناگا چیتنیا بھی اس فلم سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button