تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

شلپا شیٹھی ان کی بہن شمیتا شیٹھی اور والدہ آٹوموبائل ایجنسی کے 21لاکھ روپے کھا گئیں

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی ان کی بہن شمیتا شیٹھی اور والدہ سنندا شیٹھی کو لاکھوں روپے ادا نہ کرنے پر عدالت طلب کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بھارتی بزنس مین اور آٹوموبائل ایجنسی کے مالک پرہاد امرا نے بالی ووڈ اداکارائوں شلپا، شمیتا اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جس میں انہوں نے تینوں پر 21لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کا الزام لگایا ہے۔
پرہاد امرا کے مطابق شلپا شیٹھی کندرا کے آنجہانی والد نے ان سے 2015میں 21لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے جو انہیں جنوری 2017میں واپس کرنے تھے۔
لیکن انہوں نے ان کے پیسے ادا نہیں کیے اور اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں مذکورہ رقم واپس کرنے سے انکار کر رہی ہیں۔
نتیجتاً اندھیری کی ایک عدالت نے تینوں ماں بیٹیوں کو 28فروری 2022کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا ہے۔
ایک بھارتی ایجنسی کے مطابق اندھیری کی عدالت نے اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا، ان کی بہن شمیتا شیٹھی اور والدہ سنندا شیٹھی کو سمن جاری کیا ہے اور تینوں کو 28فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ شلپا شیٹھی گزشتہ برس بھی اپنے شوہر راج کندرا کے فحش فلمیں بنانے کے کیس کی وجہ سے قانونی شکنجے میں آگئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button