تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم اور اہلیہ میں علیحدگی کی خبروں کی تردید، شہباز گل کا عدالت جانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں ناراضی اور علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔
وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول کے درمیان کشیدگی اور بشریٰ بی بی کے ناراض ہوکر لاہور چلے جانے کی خبریں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر چلائی گئیں۔
اس حوالے سے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے بتایا کہ یہ پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں، وہ بنی گالا اسلام آباد میں گھر پر موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولا جائے۔ دوسری جانب شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور خاتون اول کے بارے میں گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے پر صحافی کیخلاف ہم عدالت میں ہیں،
جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ خاتون اول اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں
موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button