تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

گیتی ارا نے تصاویر وائرل کرنے پر سابق شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

لاہورٜ معروف ماڈل و اداکارہ گیتی ارا نے تصاویر وائرل کرنے پر سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ گیتی ارا نے سابق شوہر احسان شوکت کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کی۔

اداکارہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سابق شوہر نے میری نازیبا تصاویر اور ویڈیو جعلی سوشل میڈیا اکا¶نٹس سے شیئر کر کے انہیں وائرل کرایا۔

گیتی کے مطابق تصاویر اور ویڈیو کا معاملہ اٹھانے کے بعد احسان شوکت جنسی طور پر ہراساں اور قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ایف آئی اے نے ماڈل کی درخواست پر سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے حکام کے مطابق گیتی کی 2010ئ میں احسان شوکت کے ساتھ شادی ہوئی، جس کے بعد دونوں میں چند سال قبل علیحدگی ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button