تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

دھن تنازعٜ, گلوکارہ نرملا کا زلفی خان کو 10کروڑ کا قانونی نوٹس

کراچیٜ کوک سٹوڈیو سیزن 14کے پروڈیوسر زلفی خان کو سندھ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ اور موسیقار نرملا مگھانی نے اپنی دھن چوری کرنے کے الزام میں 10کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

قانونی نوٹس میں نرملا مگھانی کے وکیل نے زلفی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 14جون 2021ئ کو میری موکل نے آپ کو بذریعہ واٹس اپ تو میرا رانجھا کی دھن بھیجی جو وائس نوٹ موجود ہیں، بعد ازاں آپ کی جانب سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔

وکیل نے کہا کہ 14جنوری 2022ئ کو جب کوک سٹوڈیو سیزن 14کا گانا تو جھوم ریلیز کیا گیا تو نرملا پریشان ہوگئیں، اس گانے میں وہی دھن استعمال کی گئی تھی جو نرملا نے آپ کو تو میرا رانجھا کی صورت میں بھیجی تھی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ کاپی رائٹس قانون آپ کو کسی کی دھن بغیر اجازت ٹیلی کاسٹ، براڈ کاسٹ یا یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، ایسا کرنے سے قبل آپ کو اجازت لینا لازمی ہوتی ہے۔

قانونی نوٹس کے مطابق آپ کو حکم دیا جاتا ہے کہ دھن کے استعمال کے لیے میرے موکل سے اجازت یا لائسنس لیں اور جب تک آپ کو اس کی اجازت نہیں دی جاتی برائے کرام تو جھوم گانے کو سوشل میڈیا ویب سائٹس، یوٹیوب اور کوک اسٹوڈیو کے البم سے ہٹا دیں۔

قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا کہ زلفی خان کو نرملا مگھانی کی دھن کو تو جھوم میں استعمال کرنے سے روکا جائے اور اس کی تحریری طور پر ضمانت بھی لی جائے، سات روز کے اندر عمل نہ کرنے پر نرملا زلفی کے خلاف اپنے دائرہ اختیار میں مزید قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

دوسری جانب زلفی خان کی کمپنی گریف پاکستان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں گزشتہ شام نرملا کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوا ہے، ہماری قانونی ٹیم اس پر کام کر رہی ہے اور اس کا جواب دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button