دلہن کی اپنی شادی میں گانے پر بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنی شادی میں دلہن اور دلہا بہت خوش نظر آرہے ہیں جو نہ صرف خوب بھنگڑا ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں بلکہ اسے خوب انجوائے بھی کر رہے ہیں۔
بھارت میں دلہن کی اپنی شادی میں انگریزی گانے پر بھنگڑا کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
بہت سی لڑکیوں کو اپنی شادی میں اکثر روتے ہوئے دیکھا ہوگا مگر کچھ لڑکیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو نہ صرف اپنی شادی کے موقع پر خوش ہوتی ہیں بلکہ اس موقع پر رقص و موسیقی میں خود حصہ لے کر خوب انجوائے بھی کرتی نظر آتی ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، جس میں ایک دلہن کو اپنی شادی انجوائے کرتے اور اس میں بھنگڑا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنی شادی میں دلہن اور دلہا بہت خوش نظر آرہے ہیں جو نہ صرف خوب بھنگڑا ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں بلکہ اسے خوب انجوائے بھی کر رہے ہیں۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شادیوں کے انتظام کرنے والی ایک کمپنی کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے، جس میں عالمی شہرت یافتہ انگریزی ’گانے شیپ آف یو‘ کے اوپر دلہن اور اس کے دوست رشتہ دار بھنگڑا ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔