سپورٹس

4، 5 سال کھیل سکتا تھا پتا تھا کھیلا تو وہیل چیئر پر آجاؤں گا.شعیب اختر

کستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی تکلیف میں ہوں، 4، 5 سال کھیل سکتا تھا لیکن مجھے پتا تھا اگر میں نے کھیلا تو وہیل چیئر پر آجاؤں گا اس لیے میں نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
انہوں نے گُھٹنوں کی سرجری (Partial knee replacement surgery) کے بعد اسپتال کے بیڈ سے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام شیئرکرتے ہوئے کہا آپریشن تھیٹر سے باہر آگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کے آپریشن میں میرے دونوں گھٹنوں کی سرجری کی گئی۔


شعیب اختر نے مداحوں کو طبعیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’ تکلیف میں ہوں بس آپ کی دعائیں چاہئیں، امید کرتا ہوں کہ یہ میری آخری سرجری ہو کیوں کہ تکلیف میں ہوں۔
انہوں نے کہا میں نے اپنے کرکٹ کے کیرئیر میں جو فاسٹ بولنگ کی یہ اس کا نتیجہ تھا کہ میں نے اپنی ہڈیاں کھو دی لیکن کوئی بات نہیں یہ سب پاکستان کے لیے ہے اور اگر مجھے دوبارہ بھی موقع ملے تو میں یہی کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button