Uncategorized

یو ٹیوب پرسب کو خوش کرنیوالا آپشن متعارف

یوٹیوب نے منفرد آپشن کا اضافہ کر دیا جس کی بدولت بہت آسانی سے طویل ویڈیو کو ایک منٹ کے شارٹ کلپ میں تبدیل کیا جا سکے گا. یعنی پہلے سے اپ لوڈ شدہ ویڈیو بھی کاٹ کر اس کے ٹکڑے بنائے جاسکتے ہیں۔
کئئی ویب سائٹ نے اس کے اسکرین شاٹ بھی دکھائے ہیں جسے ’ایڈٹ انٹو شارٹس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح یوٹیوبر کو شارٹ بنانے میں بہت آسانی ہوگی جبکہ ہرسال ڈیڑھ ارب صارفین طویل اور شارٹ ویڈیو بناکر سائٹ پر اَپ لوڈ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کروڑوں صارفین اس آپشن کے لیے بے تاب تھے جس کی کمی اب پوری کردی گئی ہے۔
شارٹ بنانے کے آپشن میں ایڈیٹنگ کے تمام ضروری ٹول شامل ہیں جن میں ٹیکسٹ، فلٹر اور ٹائم لائن ایڈیٹر شامل ہیں۔ دوسری جانب آپ تبدیل شدہ کلپ میں مزید ویڈیو بھی شامل کرسکیں گے تاہم اس کی گنجائش صرف 60 سیکنڈ تک ہی ہوگی۔ تبدیل شدہ ویڈیو دیکھتے ہوئے صارفین اصل اور بڑی ویڈیو پر بھی جاسکتے ہیں جس کے لیے ایک کلک کی ضرورت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button