سپورٹس

پاکستان کو سری لنکا کوزیرکرنے کاہدف مل گیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 342رنز کا ہدف دے دیا ہے ،سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں 337رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ۔
سری لنکا نے میچ کے چوتھے روز 329رنز پر 9کھلاڑی آؤٹ کیساتھ کھیل کا آغاز کیا اور فقط 8رنز کے اضافے سے سری لنکا کی ٹیم آل آؤٹ ہو گئی ،سری لنکا کے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔
پاکستان کے سپنرمحمد نواز نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،
سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، میزبان ٹیم کی جانب سے دنیش چندی مل نے سب سے زیادہ 76 رنز سکور کیے،پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جب کہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔
پاکستانی ٹیم سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں مشکلات کا شکار رہی لیکن کپتان بابر اعظم نے تاریخی اننگز کھیلی، انہوں نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،پاکستان کے محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،حسن علی نے 6چھکے بھی لگائے ۔
سری لنکا کے پربت جے سوریا نے 5، مہیش تھیکشنا اور رمیش مینڈس نے 2،2 اور کسن راجیتھا نے ایک وکٹ لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button