سپورٹس

شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی میں ریکارڈ بنادیا

پاکستان کے اوپنر بلے باز شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی میں تاریخ رقم کر دی۔قومی اوپنر نے ہزار رنز بنانے کا کارنامہ صرف بارہ اننگز میں انجام دیا۔
انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود ڈریم رن اسکور کر کے رواں سیزن میں ہزار رنز بنانے والے پہلےکھلاڑی بن گئے۔
دو ہزار بائیس کلینڈر ایئر میں شان کے دوہزار رنز بھی مکمل ہو گئے۔ پی ایس ایل میں چار سو اٹھہتر، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پانچ سو سولہ اور کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ایک ہزار سینتیس رنز بناچکے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شان مسعود یکم جولائی کو ڈربی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں بھارت کے خلاف ڈربی شائر کے کپتان ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button