تازہ ترینخبریںپاکستان

ہارون آباد: شہر بھر کی اسٹریٹ لائٹس دن کو بھی روشن

ہارون آباد میں میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا شہر بھر کی اسٹریٹ لائٹس دن کو بھی روشن رہنے لگیں .حکومت بجلی کی بچت کے لیے رات نو بجے دوکانیں بند کروا رہی ہے مگر مونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کی نااہلی سے الٹی گنگا بہہ رہی ہے

ہارون آباد کے قائد اعظم روڈ، چمن بازار فوارہ چوک اور دیگر علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس دن کے اوقات میں بھی روشن رہنے لگی. شہریوں کی جانب سے متعدد بار نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا. ایک طرف تو حکومت عوام کو طویل لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کا جھٹکا دے رہی ہے اور دوسری طرف بجلی کی بچت کے لیے بازار رات نو بجے بند کروائے جا رہے ہیں ایسے میں مونسپل کمیٹی کے عملے کی نااہلی اور غفلت نے انتظامیہ کی کارکردگی پر کئی سوال کھڑے کر دیے ہیں. عوامی اور سماجی حلقوں نے انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button