سپورٹس

وقار یونس کی وجہ سے کیرئیر تباہ ہوا. احمد شہزاد

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ وقار یونس کی وجہ سے ان کا کیرئیر تباہ ہوا.ہمارے سینئر کھلاڑی اور سابق کرکٹرز کسی کو کامیاب ہوتے دیکھنا ہضم نہیں کر سکتے، جو پاکستان کرکٹ کیلئے بدقسمتی ہے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سابق ہیڈکوچ وقار یونس کی جانب سے بورڈ میں ایک رپورٹ جمع کروائی گئی تھی کہ میں آؤٹ آف فارم ہوں مجھے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیئے۔بورڈ میں پیش کی گئی رپورٹ کو خود نہیں دیکھا لیکن ایک نمائندے نے بتایا تھا کہ عمر اکمل اور مجھے آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے، شہزاد نے کہا کہ وقار یونس کی وجہ سے ان کا کیرئیر تباہ ہوا۔
اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ ویرات کوہلی اور میں نے ساتھ ڈیبیو کیا لیکن دھونی کی رہنمائی میں کوہلی بہتری کی جانب گامزن ہوئے تاہم میرا کیرئیر زوال پذیر ہوا۔ بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ آپ کی کامیابی کو برداشت نہیں کر سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button