Uncategorized

دنیا سے جانیوالوں سے گفتگو.. اب آپکے اپنے اختیار میں

سائنسی ترقی پورے عروج پر ہے . ایسے ایسے کام ہو رہے ہیں کہ عقل دنگ ہے .
اب ایک ایسا کام بھی سامنے آگیا کہ ہم اپنے ان پیاروں کی آواز بھی سن سکیں گے جو دنیا میں نہیں‌رہے .
ہے ناں حیرانی کی بات….
ایمیزون ایلکسا کو ایک منٹ کےلئے وہ آواز سنا دیں جو آپ سننا چاہتے ہیں. صرف ایک منٹ کی آڈیو اس کام کےلئے درکار ہے ایک منٹ تک کی آڈیو اسے سنادیں اور ایلکسا اس کا نقال بن جائے گا۔
ایلکسا سے وابستہ سینیئر سائنسداں، روہت پرساد نے بتایا اس کا مقصد ایلکسا کو انسانوں کے مزید قریب کرنا ہے تاکہ لوگ اسے ایک نئے احساس کے ساتھ قبول کرسکے۔
ایک بچے نے ان سے کہا کہ وہ چاہتا ہے کہ وہ اسی طرح ایلکسا سے کہانیاں سنے جس طرح اس کی نانی یا دادی سنایا کرتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایمیزون نے سنجیدگی سے اس ٹیکنالوجی پر کام کیا اور اب اسے عوام کے لیے پیش کردیا ہے۔
ایمیزون نے بتایا کہ بلند معیار کے آواز کی نقل کے لیے سینکڑوں منٹ کی آواز درکار ہوتی ہے۔ لیکن جدید ٹیکنالوجی کے تحت ایک منٹ کی آواز بھی بہت ہوتی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button