سپورٹس

شاہد آفریدی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ،انگلش بلےبازجونی بیرسٹو کی 77 گیندوں پرسینچری

انگلش بلےباز جونی بیرسٹو نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا
جونی بیرسٹو نے ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف غیر متوقع جیت دلا دی .
انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 72 اوورز میں 299 رنز درکار تھے تو بیرسٹو نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 92 گیندوں پر اپنی 136 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن میں صرف 78 گیندوں میں سنچری اسکور کی تھی جبکہ جونی بیرسٹو نے 77 گیندوں میں یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
اس میچ میں انگلش بولر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 650 وکٹیں لینے کا سنگ میل بھی عبور کیا، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے فاسٹ بولر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button