تازہ ترینخبریںپاکستان

‘اپنے کپڑے بیچنے کا اعلان کرنے والوں نے عوام کے کپڑے اتار دیئے’

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اپنے کپڑے بیچنے کا اعلان کرنے والوں نے عوام کے کپڑے اتار دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں کہا تھا آج یہ قیمتیں نہیں بڑھائیں گے لیکن بڑھادی گئیں، ان کی اور کوئی سوچ نہیں بس ایک ہی سوچ ہے کہ غریب آدمی کومارناہے

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کئی دن سے کہہ رہےہیں روس سےسستاتیل خریدلیں، یہ لوگ روس اس لیےنہیں جارہےکیونکہ امریکا سے ڈرتے ہیں، ان کو2ماہ سے زائد ہوگئے ہیں لیکن پھر بھی ٹارگٹڈ سبسڈی نہیں دے رہے۔

سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ 149روپے فی لیٹرپرپیٹرول چھوڑ کرگئےتھے، اس حکومت نے15دن میں 85روپےپیٹرول کی قیمت بڑھادی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اب 235 روپے ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنےکپڑے بیچنے کااعلان کرنےوالوں نےعوام کےکپڑے اتاردیئے ، 2 ہزار روپےدینے سے عام آدمی کوکیا فرق پڑےگا، حکومت کوئی پوسٹ باکس تونہیں، کوئی طریقہ کارلائیں کچھ سوچیں۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ نچلےطبقےکوتوڈبودیااب مڈل کلاس کی باری ہے، گروتھ ریٹ ڈرامائی اندازمیں نیچےآئےگا اور مہنگائی بڑھےگی، مہنگائی بڑھنے سے غربت بڑھے گی ، کتنی بڑھتی ہے وقت بتائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button