Uncategorized

بابراعظم لاہور میں ٹیسٹ کھیلنے پر خوشی سے نہال

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہوم گراﺅنڈ پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا احساس الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، پراعتماد ہو کر میدان میں جائیں گے اور میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا میں پہلی مرتبہ لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہوں اس لئے ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کے سامنے اپنا بہترین دینے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا آج دوبارہ پچ دیکھ کر منصوبہ بندی کریں گے اور پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ کل میچ سے قبل ہی ہو گا، ہماری توجہ میچ اور سیریز جیتنے پر ہے کیونکہ اس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہو گا، پوری ٹیم لاہور میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہے اور ہم سب کامیابی کے حصول کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا لاہور کی پچ زیادہ مختلف نہیں لگ رہی مگر لگتا ہے کہ یہاں ٹرن ملے گا، یہ سچ ہے کہ چوتھی اننگز میں باؤلنگ کرنا مشکل ہوتا ہے مگر یہ ٹیسٹ کرکٹ کا حصہ ہے، ٹاس جیتنے کیساتھ ساتھ اچھی کارکردگی دکھانا بھی ضروری ہوتا ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ اچھا کھیلیں یا برا، تنقید ہوتی ہے لیکن ہم نے کبھی تنقید کو منفی نہیں لیا بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، رن ریٹ اتنا سلو نہیں ہے لیکن یہ ہمیشہ صورتحال کے مطابق ہی ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button