Uncategorized

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا. میچ کے ڈرا ہونے میں خراب موسم نے بھر پور کردار ادا کیا. یہ 1998 کے بعد پاکستان کی سرزمین پر آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 476 رنز بنائے جس میں امام الحق اور اظہر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، امام الحق نے 157 اور اظہر علی نے 185 رنز کی اننگ کھیلی ۔
پاکستان کے 476 رنز کے جواب میں آسٹریلیاکی پوری ٹیم 459 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور مہمان ٹیم کو 17 رنز کے خسارے کا سامنا کرناپڑا،
پاکستان نے دوسری اننگ کا آغاز کیا اور کھیل کے پانچویں روز کے اختتام تک ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 252 رنز بنالئے تھے .

جواب دیں

Back to top button