تازہ ترینخبریںپاکستان

سیلابی ریلے کی نذر ہونے والے ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی مگر بیٹی تاحال لاپتا

اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی لاش مل گئی ہے تاہم ان کی بیٹی کی تلاش ابھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں شدید بارشوں کے دوران کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ساتھ گھر سے نکلے تھے کہ ان کی گاڑی اچانک بند ہو گئی۔ اس دوران پانی کا تیز ریلہ آیا کہ جو دونوں کو گاڑی سمیت بہا کر لے گیا۔

دونوں کی تلاش گزشتہ دو روز سے جاری تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے نجی سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن شروع کیا اور بعد ازاں دریائے سواں کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی تلاش بڑھا دی گئی۔
گذشتہ روز ریسکیو اہلکاروں کو گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر ملے تھے مگر گاڑی اور دونوں افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔ تاہم بارش کے رکنے اور پانی کی سطح کم ہونے کے بعد سرچ آپریشن میں پیش رفت ہوئی۔

آج دریائے سواں کے پل کے قریب سے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ان کی بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button