تازہ ترینجرم کہانیخبریںسیاسیاتپاکستان

جلدی کام نہ کرنے پر ملازم پر فائرنگ ، خاور مانیکا کا بیٹا گرفتار

پاکپتن : پولیس نے خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ کو فائرنگ سے ملازم کو زخمی کرنے پر گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ نے فائرنگ کرکے ملازم کو زخمی کردیا، پولیس نے کہا کہ موسیٰ مانیکا نے جلدی کام نہ کرنےپر ملازم پر فائرنگ کی۔

زخمی ملازم علی بہادر کو فوری طور پر ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت مستحکم اور خطرے سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے
واقعہ خاور مانیکا کی رہائش گاہ پر پیش آیا، اطلاع کے بعد تھانہ صدر کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور موسیٰ کو گرفتار کر لیا۔

.ڈی پی او جاوید چدھڑ نے نوٹس لے لیا ہے تاہم حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور موسی سے فی الحال پوچھ گچھ جاری ہے

جواب دیں

Back to top button