تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پنجاب بھر میں شدید بارشوں کے بعد رین ایمرجنسی نافذ، وزیراعلیٰ کی ہنگامی اقدامات کی ہدایت

پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ شدید بارشوں اور طغیانی کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ راولپنڈی سمیت متعدد علاقے موسلادھار بارشوں اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی لپیٹ میں ہیں۔

تمام ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے فوری طور پر متحرک ہو چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ پولیس کو گشت بڑھانے اور ریسکیو آپریشنز میں مکمل معاونت کی ہدایت کی گئی ہے۔

عوام کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ ندی نالوں، تالابوں اور کھلے بارشی پانی سے دور رہیں اور نہانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ ٹریفک پولیس کو بھی متبادل راستوں کا بندوبست کرنے اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ خستہ حال عمارتوں اور نشیبی علاقوں میں فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں، اسپتالوں کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے، اور فیلڈ اسپتالوں کو مکمل طور پر فعال کیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے

جواب دیں

Back to top button