تازہ ترینخبریںٹیکنالوجیپاکستان

پودے بھی جانداروں سے اپنے دل کا حال بیان کرتے ہیں، حیرت انگیز تحقیق

سائنسدانوں نے پودوں اور جانوروں کے درمیان ایک حیران کن تعلق دریافت کیا ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ دونوں کے درمیان بات چیت ہوتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی کے محققین کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جانور پودوں کی آوازوں کا ردعمل دیتے ہیں۔

اس انقلابی تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ پایا کہ جانور پودوں کی پیدا کردہ آوازیں سن سکتے ہیں۔ اس میں سب سے دلچسپ دریافت یہ تھی کہ مادہ پتنگے ٹماٹر کے پودوں کی آواز سن کر ان پودوں پر انڈے نہیں دیتیں کیونکہ یہ آواز پودوں کی غیر صحت مند حالت کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ پہلا موقع تھا جب سائنسدانوں نے دنیا کو دکھایا کہ پودے پریشانی یا بیماری کی حالت میں آواز پیدا کرتے ہیں۔ اگرچہ انسان ان آوازوں کو نہیں سن سکتے، لیکن چمگادڑ، کیڑے اور بعض جانور ان آوازوں کو سن پاتے ہیں۔ پروفیسر یوسی یوویل نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے ایک جانور کو پودے کی پیدا کردہ آوازوں کا ردعمل دیتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ابھی ابتدائی قیاس ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ مختلف جانور پودوں سے آنے والی آوازوں کی بنیاد پر فیصلے کریں انہیں کھانا یا ان میں چھپنا بہتر رہے گا یا نہیں۔
اس تحقیق کے دوران محققین نے کئی کنٹرول شدہ تجربات کیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پتنگے ٹماٹر کے پودوں کی آواز پر ردعمل دے رہے ہیں۔یہ تحقیق مزید پودوں پر بھی ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button