تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ تشکر

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کو کئی برسوں بعد بالآخر برطانیہ کیلئے فضائی آپریشن کی بحالی کی اجازت کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کیلئے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کی ساکھ بحال ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے ”ایکس“ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد بیانات کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر شدید بدنامی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں قومی ایئرلائن کو یورپ اور برطانیہ سمیت اہم فضائی راستوں سے محروم ہونا پڑا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد افراد آباد ہیں جبکہ ہزاروں برطانوی شہری پاکستان میں موجود ہیں، ایسے میں اس فیصلے سے نہ صرف خاندانوں کے درمیان ملاقاتوں کی راہ ہموار ہوگی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔ برطانیہ پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور یہ بحالی اس تعلق کو مزید مستحکم کرے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد فضائی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جو پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے بعد ممکن ہوا۔ اس فیصلے کے تحت پاکستانی ایئرلائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کی درخواست دے سکتی ہیں۔

اس اہم کامیابی پر ڈپٹی پرائم منسٹر، وزیر دفاع، ایوی ایشن ٹیم اور تمام متعلقہ اداروں کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے انتھک محنت اور مسلسل سفارتی کوششوں کے ذریعے اس بند دروازے کو دوبارہ کھولنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

حکومتی سطح پر اسے ایک ”بہترین کام“ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف قومی وقار کی بحالی ہے بلکہ پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک نئی امید کی کرن بھی ہے۔

جواب دیں

Back to top button