تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ریاستی مفرور ملک ریاض نے معروف پاکستانی اینکر کا دل بچا لیا، طاقت اور صحافت کے ملاپ کی ہوشربا داستان

پاکستانی میڈیا کے اینکرز خودکو اکثر عوام کا ترجمان اور مظلوموں کی آواز کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ اور یہ جتلاتے نظرآتے ہیں کہ وہ ایک عام آدمی کی زندگی گزار رہے ہیں، مگر یہی اینکرز جب خود زندگی کے کسی نازک موڑ پر کھڑے ہوتے ہیں تو ان کی کہانی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں معروف اینکر اور کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں خود سے بیان کیا، جس میں انہوں نے اپنے دل کی بیماری، انجیوگرافی، اور ملک ریاض سے تعلقات اور ملاقاتوں کے بل بوتے پر اپنے بہترین علاج کا ذکر کیا۔ یاد رہے یہ کالم ایسے وقت میں شائع ہوا ہے جس وقت ملک ریاض بطور ریاستی مطلوب ملزم دبئی میں مفرور ہیں۔

یہ کہانی صرف ایک طبی سفر نہیں، بلکہ طاقت، رسائی اور تعلقات کی وہ جھلک بھی پیش کرتی ہے جو ایک عام شہری کے لیے کبھی ممکن نہیں۔ سب سے اہم کردار اس میں ملک ریاض کا رہا، جن کی فون کال نے پورے منظر کو بدل کر رکھ دیا۔اس واقعے نے صحافت کے اس پہلو کو ایک بار پھر بے نقاب کیا ہے جو عام طور پر پردوں میں چھپا رہتا ہے — طاقتوروں تک رسائی، ذاتی علاج کے لیے نجی اسپتالوں کے دروازے کھل جانا، اور ایسے مشورے جو ایک عام آدمی کے لیے محض خواب ہو سکتے ہیں۔جاوید چوہدری ایک نظم و ضبط والی زندگی کے باوجود دل کی شریانوں میں بلاکیج کے مرض کا شکار ہوئے۔ ان کی بیماری پر ان کا ذاتی صدمہ تو قابل فہم تھا، مگر اس سے زیادہ قابلِ غور بات وہ طریقہ ہے جس سے ان کا علاج ہوا۔

بجائے اس کے کہ وہ پاکستان میں ایک عام شہری کی طرح اپنے خرچ پر چاہے مہنگے ہسپتال اسپتال جائیں، ان کے ایک دوست نے ملک ریاض کو اطلاع دی — اور پھر وہی ہوا جو صرف طاقتور کے قریب موجود لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ ملک ریاض نے دبئی سے فون کیا، انہیں وہاں بلالیا، خود بیمار ہونے کے باوجود چار دن تک ذاتی طور پر ان کے ساتھ سیر سپاٹا کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا، انہیں اپنے بحریہ ٹاون کے ہستال نجی اسپتال بھجوایا، اور امریکی بورڈ آف کارڈِک سرجنز میں شامل ایک مہنگے ڈاکٹر سے اینجوگرافی کروائی،

ایک عام پاکستانی مریض جو سرکاری اسپتال میں بستر کے لیے مارا مارا پھرتا ہے، وہ اس کہانی کو صرف پڑھ ہی سکتا ہے، جھیل نہیں سکتا۔ طاقتوروں کی جھولی سے براہ راست تعلق رکھنے والے پاکستانی اینکرز اکثر سیاستدانوں کو بیرون ملک علاج پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے نظر آتے ہیں اور اپنی صحت خرابی پر انکا آستانہ ایک ریاستی مفرور ملزم ہوتا ہے۔اس ضمن میں یہ سوال بھی اہم ہے کہ ملک ریاض جنہیں اس وقت اپنے حق میں میڈیا بیانئے کی اشد ضرورت ہے، جاوید چوہدری اس احسان پر ملک ریاض کی کیا میڈیا ئی خدمت کریں گے اور ایسا کرنے میں کس جھوٹ کو سچ اور کس سچ کو جھوٹ بنائیں گے ؟

جواب دیں

Back to top button